اترپردیش:بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا لاکھوں روپے کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی پٹائی کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک شادی ہال میں پیش آیا،اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آئی ہے، بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ 31 لاکھ کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ دلہا کو مارا۔
#Viral_video
Groom (Mahraaz) beaten at Nikah ceremony for demanding Rs_10 lakh dowry in Up pic.twitter.com/0YhVPgeMvS— Danish Ahmad (@DanishA28857420) December 20, 2021
واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں جہیز کا تصور عام ہے اور جہیز کی وجہ سےبعض والدین بیٹیوں کو ایک بوجھ سمجھتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں جہیز کو شادی کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے اور والدین بیٹیوں کی پیدائش سے ہی ان کے جہیز کی فکر میں پڑ جاتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں جہیز کو کامیاب شادی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور جہیز نہ لانے یا کم لانے والی دلہن کو انتہائی ہتک آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات دلہنیں اپنے ہاتھوں کی مہندی اترنے سے پہلے ہی طعن و تشنیع سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:جہیز کے مطالبات سے پریشان لڑکی نے ندی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی، ویڈیو وائرل