لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں رکاوٹ کے حوالے سے سکینڈری رن وے کی کیلی بریشن کا عمل مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل طیارے سے لاہور ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، ریڈیو نیویگیشن اور ویجول ایڈز کی چیکنگ کی گئی۔
ایل36 سکینڈری رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔
ایئرپورٹ پر ایل 36 سکینڈری رن وے پر نصب پریسیزن اپروچ پاتھ انڈیکیٹر بھی فٹ قرار دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈوپلر ہائی فریکونسی اومنی رینج ڈی ایم ای سسٹم بھی بالکل ٹھیک ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی