وفاقی وزیرشبلی فراز پر قاتلانہ حملہ،گارڈ اور ڈرائیورشدیدزخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پرنامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ان کاڈرائیوراور گارڈزخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرشبلی فرازکی گاڑی کودرہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایاگیااور فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیوراور گارڈشیدید زخمی ہوگئے تاہم واقعے میں شبلی فرازکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑکےعلاقےکمرسرماموندمیں دھماکا،2افرادجاں بحق،6 زخمی

وفاقی وزیرشبلی فرازنے واقعے کےبعدمیڈیاکوبتایاکہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی ،جس کے بعدواقعے میں زخمی ہونےوالے ڈرائیور اور گارڈ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related Posts