ممبئی:بھارت میں سکھوں کے مقدس ترین مزار (گولڈن ٹیمپل) کی مبینہ طورپر توہین کرنےوالے شخص کوعوام نے تشددکانشانہ بناڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بھارتی کے شمالی شہرامرتسر میں نامعلوم شخص نے ہفتے کی رات ریلنک پھلانگ کر مندرکےاحاطےمیں داخل ہونےکی کوشش کی تھی، جہاں اس نے سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرانتھ صاحب کے سامنے رکھی تلوار اٹھانے کی بھی کوشش کی،جس پر وہاں موجود عبادت گزاروں نے اسے گھیر لیا اورپھر اسے تشدد کرکےہلاک کردیا،جس کےبعد چنئی نے بھی اس گھناؤنے فعل کے پیچھے مقصد اور اصل سازش کاروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہترین خارجہ پالیسی، سب کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں، شہباز گِل