پی ایس ایل 7، فرنچائزز کی سپر لیگ کیلئے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، فرنچائزز کی سپر لیگ کیلئے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز
پی ایس ایل 7، فرنچائزز کی سپر لیگ کیلئے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 7 کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس دوران فرنچائزز نے تجویز پیش کی ہے کہ سپر لیگ کیلئے پورا ہوٹل بک کرلیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو کوئی مشکل نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی۔ ٹی 20 سیریز کو بھی کورونا وائرس نے بری طرح متاثر کیا۔ مہمان ٹیم ون ڈے سیریز 14 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کیلئے راضی نہیں تھی، پی سی بی کو کوشش کے باوجود مہمان ٹیم کو منانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

اشون نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کورونا ون ڈے سیریز نگل گیا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن واپس روانہ

کامران اکمل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے

اس حوالے سے ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز ملتوی ہونا افسوسناک ہے، تاہم پی ایس ایل 7 کو محفوظ بنانا چاہئے۔ پی سی بی کیلئے بڑا چیلنج بہترین انتظامات ہیں۔ پی ایس ایل 7 کھیلنے کیلئے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو زیادہ مدت کیلئے قرنطینہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

قومی ٹیم کے سابق بالر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز دی ہے۔ کورونا کے باعث یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ایک ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 20 کی جائے تاکہ کورونا کے حملے کی صورت میں پی ایس ایل متاثر نہ ہو۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ہم پی ایس ایل 7 میں بہترین پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔ لاہور قلندرز کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی، میچ جیت کر دینے والے حارث رؤف اور لیگ اسپنر راشد خان کے علاوہ بھی اچھے کھلاڑی ہیں جن میں محمد حفیظ اور فخر زمان جیسے اچھے بیٹرز شامل ہیں۔ کوشش ہوگی کہ بہتر پرفارمنس دیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس کے بعد کامران اکمل نے میچ سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لیا۔

ذرائع کا آج سے 4 روز قبل کہنا تھا کہ کامران اکمل نے محمد اکرم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے۔محمد اکرم کے مطابق کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔

 

Related Posts