آپ کی بات سمجھنے والی عورت کون؟ ریمبو، صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ کی بات سمجھنے والی عورت کون؟ ریمبو، صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
آپ کی بات سمجھنے والی عورت کون؟ ریمبو، صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول فلمی جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ریمبو یہ سمجھاتے نظر آئے کہ آپ کی بات سمجھنے والی عورت ماں، بہن اور بیٹی ہوسکتی ہے لیکن بیوی کبھی نہیں ہوسکتی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ریمبو اور صاحبہ کی ویڈیو میں ریمبو کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون سی عورت ہے جو آپ کی بات ایک لمحے میں سمجھ جاتی ہے، پیچھے کھڑی صاحبہ امید بھری نظروں سے دیکھنے لگتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

اس موقعے پر ریمبو کہتے ہیں کہ آپ کی ماں۔ صاحبہ کی مسکراہٹ غائب ہوجاتی ہے۔ ریمبو کہتے ہیں کہ وہ کون سی عورت ہے جو آپ کی بات 5 منٹ میں سمجھ لیتی ہے؟ صاحبہ پھر یہ امید کرتی ہیں کہ بیگم کا نام سامنے آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنید اور عائشہ کاولیمہ، تقریب کی تصویری جھلکیاں

باڈی شیمنگ نے اداکارہ کبریٰ خان کے اعتماد کو کیسے چکنا چور کیا؟

گفتگو کے اس مرحلے پر بتایا جاتا ہے کہ 5 منٹ میں بات سمجھنے والی عورت آپ کی بہن ہوتی ہے۔ پھر ریمبو کہتے ہیں کہ وہ کون سی عورت ہے جو آپ کی بات 10 منٹ میں سمجھ لیتی ہے؟ آپ کی بیٹی۔ جس پر صاحبہ کو غصہ آجاتا ہے کہ بیوی کا نام کیوں نہیں لیا؟

یہاں پہنچ کر ریمبو کہتے ہیں کہ وہ کون سی عورت ہے جو آپ کی بات کبھی نہیں سمجھتی؟ اس پر صاحبہ خفا ہو کر پوچھتی ہیں کہ آپ ہر بات میں میرا ذکر کیوں کرتے ہیں؟ ریمبو کہتے ہیں کہ نہیں، تم تو بہت سمجھدار ہو۔ کہنے سے پہلے ہی سمجھ گئیں۔

 

Related Posts