جعلی مقابلے میں شہری جاں بحق، کراچی پولیس کے 4اہلکارگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی مقابلے میں شہری جاں بحق، کراچی پولیس کے 4اہلکارگرفتار
جعلی مقابلے میں شہری جاں بحق، کراچی پولیس کے 4اہلکارگرفتار

کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں میں اضافہ ہونے لگا، کورنگی میں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل قرار دے کر شہری کو قتل کردیا جس پر 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دعویٰ کیا کہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے اسٹریٹ کریمنل کو ہلاک کردیا گیا ہے، تاہم جاں بحق شہری کے لواحقین کے احتجاج پر پولیس کا دعویٰ جھوٹا ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

8 سالہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

شیر شاہ دھماکہ، متاثرہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن

پولیس اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ان کا ایک ساتھی مارا گیا، تاہم ڈاکو کی جگہ شہری کو گولی مار دی گئی۔ جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ کرائمز سیل کے 4 اہلکار دھر لیے گئے۔

مہران ٹاؤن کے مکینوں نے بڑی تعداد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔ پولیس اہلکاروں کو تھانے کے دروازے بند کرکے شہریوں کو آمدورفت سے روکنا پڑگیا۔ تاحال جاں بحق شخص کی میت ہسپتال منتقل نہیں کی جاسکی۔

جاں بحق ہونے والے شہری کے قتل پر سراپا احتجاج علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکو کہہ کر ناحق قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث پولیس اہکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

 

Related Posts