مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ کے ڈھابے والے کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ کے ڈھابے والے کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی
مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ کے ڈھابے والے کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی

عمر کوٹ: وفاقی وزیر مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ سندھ کا ایک ڈھابے والا مشکل میں پڑ گیا ہے۔

سندھ کے شہر عمرکوٹ میں وفاقی وزیر مراد سعید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو چائے پلانے پر ایک غریب ڈھابے والا زیر عتاب آ گیا۔

مراد سعید عمر کوٹ جلسے اور ریلی کے بعد ڈھابے پر کچھ دیر کے لیے رْکے تھے، اس حوالے سے 5 ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی مراد سعید کا جوابی رد عمل بھی آ گیا ہے۔

مراد سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کی جمہوریت دیکھیے، مجھے اورگورنر سندھ کو چائے پلانے پر ایک غریب کا ڈھابا غیر قانونی ٹھہرا۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں حکومتی مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے، اور زرداری کے‘بہادر بچے’وردی میں موت بانٹ رہے ہیں، سوال پوچھنے والے مارے جاتے ہیں۔

مراد سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 30 دسمبر کو لاڑکانہ میں ملاقات ہوگی۔ ہائی وے پر قائم ڈھابے کے مالک شہری نے ویڈیو میں بتایا کہ 5 دسمبر کو جلسے میں آئے مراد سعید، گورنر سندھ اور دیگر کو انھوں نے چائے پلائی تھی۔

مزید پڑھیں: بہترین خارجہ پالیسی، سب کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں، شہباز گِل

وفاقی وزیر کے جانے کے بعد ہائی وے افسران نے آ کر پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتارنے کا کہا اور بہ صورت دیگر ڈھابا بند کرنے کی دھمکی دی۔

Related Posts