کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرشاہ واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے دھماکہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سولہ افراد زجمی ہوئے ہیں، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے جلد ریسکیو ادارہ بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی قانون سازی غیر قانونی چیز کو تحفظ دینے کے لئے نہیں ہوتی جو آرڈیننس غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے پیش کیا گیا وہ اس طرح کی تعمیرات کے لیے نہیں ہے نالہ پر کی گئی تعمیرات، چائنا کٹنگ یا رفاہی زمین پر بنی عمارتوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔
قبل ازیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سول اسپتال میں شیر شاہ سانحہ کے زخمیوں سے ملاقات کی، طبی عملے کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: شیر شاہ دھماکہ، متاثرہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن گیس کمپنی