کراچی:شہر قائد میں اومی کرون سے متاثرہ مفرور مریض کو تلاش کر لیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض نے اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جس کی کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس 17 دسمبر کو سامنے آیا تھا جس کی محکمہ صحت کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔
جبکہ اومی کرون سے متاثرہ مذکورہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مزید7مریض جاں بحق،357 نئے کیسز ریکارڈ