صنفِ آہن کی شوٹنگ، سجل علی، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی کے راز کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنفِ آہن کی شوٹنگ کے دوران مرکزی کاسٹ کے ساتھ دلچسپ واقعات
صنفِ آہن کی شوٹنگ کے دوران مرکزی کاسٹ کے ساتھ دلچسپ واقعات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار ندیم بیگ نے پاک فوج کی خواتین سپاہیوں اور افسران پر مبنی ڈرامہ سیریل صنفِ آہن  کے ڈائریکٹر کے طور پر مرکزی کاسٹ کے راز کھول دئیے ہیں جن میں سجل علی، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف ہدایتکار ندیم بیگ نے صنفِ آہن کے ستاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار سجل علی کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں احساس ہوا کہ سجل ہمیشہ اپنے کام کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کی عادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھبرانے کیلئے تیار ہوجائیے۔علی ظفر نے لاہور کی آلودگی پر خاموشی توڑ دی

فواد خان نے مس مارول سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی

گفتگو کے دوران ندیم بیگ نے کہا کہ ایک غیر معمولی اداکارہ ہونے کے باوجود سجل علی اپنے کام سے کبھی خوش نہیں ہوتیں۔مجھے لگتا ہے کہ اس کی مسلسل ترقی کے پیچھے یہی وجہ ہے اور اسے دوسروں کو ہنسانا بھی آتا ہے۔ 

معروف ہدایتکار و اداکار ندیم بیگ نے کہا کہ سجل علی نے اچھی حسِ مزاح کے ذریعے ہمیں سیٹ پر بہت زیادہ ہنسایا۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ وہ ایک لاجواب اداکارہ ہیں جن میں کردار ادا کرنے کی اچھی صلاحیت ہے۔

یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ وہ اپنے کردار میں تیزی سے ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمیشہ اپنے کردار کے بارے میں سوچتی رہتی ہیں۔ اپنی اداکاری اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق وہ بہت مستعد ہیں۔ 

رمشا خان کو شاندار انسان قرار دیتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ سیٹ پر رمشا خان بہت باتیں کرتی ہیں لیکن کیمرے کے سامنے آتے ہی اپنے کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔ انہیں اونچائی سے خوف آتا ہے، اس لیے چھلانگ لگانے والے سین فلمانا مشکل تھا۔

ہدایتکار ندیم بیگ نے کہا کہ ہم نے لفظی طور پر رمشا خان سے التجا کی کہ وہ صرف ایک شاٹ کیلئے اونچائی سے چھلانگ لگائیں جبکہ کبریٰ خان دوسروں کی بہت مدد کرتی ہیں۔ سائرہ یوسف سمجھدار اداکارہ ہیں جو اپنا کام جانتی ہیں۔

ندیم بیگ نے کہا کہ میرے ذہن میں سائرہ یوسف کے ہمراہ کام کرنے کے دوران بہت زیادہ ایسے لمحات نہیں جن پر ہنسی آئے لیکن ایک بار جب وہ ہنسنا شروع کردیتی ہیں تو انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ وہ ہنستی ہی چلی جاتی ہیں۔ 

Related Posts