آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی،علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،افغانستان میں انسانی بحران روکنے کیلئے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

تنازعہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے ضروری ہے،پاکستان علاقائی امن،خوشحالی کیلئے تمام پڑوسیوں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر وادا مٹسوہیرو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون/شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے انسانی بحران کو کو روکنے کے لیے افغانستان کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر ایک ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ضروری ہے اور پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا پرویز الٰہی کو ٹیلیفون، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی

جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لئے خصوصی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Posts