کراچی: پاکستان نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے 208رنز کا ہدف 18.5اوور میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے اوپننگ پلیئر اور محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان نے 87اور بابر اعظم 79رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی