آئی سی سی کی نئی کرکٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی نئی کرکٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم
آئی سی سی کی نئی کرکٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی کرکٹ رینکنگ جاری کردی گئی جس میں بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم ہیں۔ ٹی 20 کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 1 درجے تنزلی کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 2 ٹی 20میچز میں شکست دی تاہم کپتان بابر اعظم مکمل طور پر آؤٹ آف فارم نظر آئے۔گزشتہ روز بھی کپتان صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس پر شائقینِ کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس کے تحت انگلینڈ کے کپتان جوروٹ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لیوشین دوسرے نمبر پر نظر آئے جبکہ تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے نام رہی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئے۔ بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ساجد خان 52درجے بہتری کے ساتھ 49ویں نمبر ہیں جبکہ حسن علی 10ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹی 20 میں بابر اعظم پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ٹی 20 رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان پہلے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے، پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھے جبکہ شاداب خان نویں سے ایک درجہ ترقی کرکے آٹھویں نمبر پر آگئے۔ بالرز کی پہلی 8پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 

Related Posts