کراچی، ڈاکو ڈیفنس فیز 1کے گھر سے 1کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد میں ڈکیتیوں میں اضافہ ہورہا ہے، ڈاکو ڈیفنس فیز 1 کے گھر سے 1 کلو سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ 4 مسلح ملزمان 1 کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر غائب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات صبح 4 بجے کے قریب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

لاہور میں ملزمان کی گھرمیں گھس کر2لڑکیوں سےاجتماعی زیادتی

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو قتل کروادیا

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان 1 کلو سونے کے ساتھ ساتھ 7 موبائل فونز، نقد رقم 1 لاکھ 75 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور قیمتی کیمرہ بھی لوٹ کر بھاگ نکلے۔ مسلح ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈکیتیوں کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز اور دیگر وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ راہ چلتے ہوئے شہریوں سے دن دہاڑے لوٹ مار کی جاتی ہے۔ چوری، چھینا جھپٹی اور قتل کے واقعات بڑھ گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرقائد میں ماں نے اپنی ہی بیٹی کا گھر اُجاڑ دیا، خاتون نے پسند کی شادی کرنے پر کرائے کے قاتل کو سپاری دے کر اپنے ہی داماد کو قتل کروادیا۔ نوجوان صنم عباس نے پسند کی شادی کی تھی جو ساس کو نہ بھائی۔ 

باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے کچھ ماہ قبل صنم عباس نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی جو لڑکی کی ماں کو انتہائی ناگوار گزری۔ماں نے آپے سے باہر ہو کر داماد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ 

 

Related Posts