وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس آج طلب کر لیا
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال پر اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر آج ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کےعوام کیلئے خوشخبری،وزیراعظم نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطےکونقصان پہنچاسکتی ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو قتل کیے جانے کے واقعے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوگا جس میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی زیرِ غور آئیگی۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افغانستان میں قیامِ امن کو خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے متعدد مواقع پر کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن پاکستان میں امن کے مترادف ہے۔

افغانستان میں قیامِ امن کے ساتھ ساتھ پاکستان برادر اسلامی ملک کے عوام کی معاشی ضرورت پوری کرنے کیلئے امدادی سازوسامان بھی روانہ کرتا رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے 16 کروڑ کی ادویات اور طبی سازوسامان افغانستان بھجوایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے 6روز قبل کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔فارما کمپنیوں کے ممنون ہیں۔

Related Posts