لاہور:ڈیفنس کےعلاقےمیں 3 ملزمان نے گھرمیں گھس کر 2 لڑکیوں کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈلا، جس کے بعدملزمان فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی اطلاع ملتی ہی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئےلیکن ان کاکوئی سراغ نہ مل سکاجبکہ لڑکیوں کاکہناہے کہ ملزمان ان سے 3موبائل فونز اور45ہزارروپے بھی لے گئے جس کامقدمہ دونوں لڑکیوں کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:شرمناک واقعہ، باپ نے 20روز کی بچی فروخت کردی، ملزم خریدار سمیت گرفتار
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر(سی سی پی او) لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اورہدایت کی ملزمان کوجلد ازجلد گرفتارکرکے متاثرہ لڑکی کوانصاف فراہم کیاجائے۔