محنت کرنے میں شرم کیسی؟ عامرہ لیاقت خواتین کیلئے مثال بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محنت کرنے میں شرم کیسی؟ عامرہ لیاقت خواتین کیلئے مثال بن گئیں
محنت کرنے میں شرم کیسی؟ عامرہ لیاقت خواتین کیلئے مثال بن گئیں

اسلام آباد: شہر اقتدار کے ایف ٹین مرکز میں مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی باہمت باعزم نوجوان لڑکی عامرہ لیاقت خواتین کے لئے مثال بن گئی۔

پانچ بہنوں، والدہ، ایک بھائی پر مشتمل خاندان سے تعلق رکھنے والی عامرہ لیاقت نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق مظفرآباد کے دور افتادہ گاؤں سے ہے۔ ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔

عامرہ نے بتایا کہ میں نے اپنے گاؤں سے ہی نوکری کی ابتدا کی تھی، میرے والد فوت ہوچکے ہیں،گھر داری چلانے کے لئے میں نے مختلف اداروں میں بھی ملازمت کی۔

عامرہ لیاقت نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میرا اپنا کاروبار ہونا چاہیے، لیکن میں کر نہ پائی، ہر دفعہ سوچتی اور پھر چھوڑ دیتی، پھر میں نے مصمم ارادہ کیا اور نوکری چھوڑ دی۔

نوکری چھوڑنے کے بعد میں نے بڑی مشکل سے ڈھابے کی جگہ ڈھونڈی پھر اگلا مرحلہ سی ڈی اے سے لائسنس کا حصول تھا،جو کہ بہت ہی مشکل مرحلہ تھا۔آخر کار مجھے ڈھابے کا لائسنس مل گیا۔

اس دوران میرے رشتہ داروں نے بھی مجھ پر بڑی تنقید کی کہ تم خود ہی ویٹر ہو خود ہی باورچی ہو وغیرہ وغیرہ لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور محنت سے کام کرتی رہیں،آج میری سیل روزانہ الحمداللہ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اللہ کے فضل و کرم سے میرے پاس اب پانچ افراد کام کر رہے ہیں، میں خاص طور پر گول گپے مٹکا چائے، جوسز تیار کرتی ہوں میں خود سے سب کچھ اپنے ہاتھوں سے بناتی ہوں تاکہ ذائقے میں فرق نہ آئے۔

میں چاہیتی کہ آج کی خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے میں نے بہت ساری خواتین کے لئے مختلف این جی اوز سے راشن کا بندوبست بھی کیا ہوا ہے اور نقدی کی صورت میں ان کو دیتی ہوں۔

اللہ کے فضل و کرم سے اب میرے حالات بہت اچھے ہیں اب میں خوش ہوں کہ میری فیملی میرے پاس ہے، میں نے اپنی بہنوں کی شادیاں کرائیں،گھر کو مکمل سپورٹ کیا۔

میں گھر بیٹھی ہوئی خواتین کو کہتی ہوں کہ وہ باہر آئیں، جوہنر ان کے پاس ہے اس سے باعزت طور پر رزق کمائیں، اپنے خاندان کو سپورٹ کریں، مجھ سے متاثر ہوکر ملتان کی ایک خاتون نے بھی ڈھابہ کھولا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی متاثر کن خواتین میں 50 افغان اور تین پاکستانی عورتیں شامل

اُس خاتون نے مجھے خصوصی طور پر ملتان بلوایا اور میرے ہاتھوں سے ڈھابے کا افتتاح کرایا میرے لیے یہ بڑی خوش آئند بات ہے، یقیناً عورتیں با اخیتار ہونگی تو ملک و قوم کی خدمت کریں گی اور ملک ترقی کرے گا۔

Related Posts