لاہور:مسلم لیگ ن کےصدر اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، جس کی وجہ سے عوام خودکشی کرنےپرمجبورہیں۔
انہوں نےکہا کہ آج مہنگائی کی صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے، اس مہنگائی کی نئی لہرنے غریب کے گھرکوتباہ کردیا،آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئین وقانون کیخلاف بات کرنےوالوں سے لڑتےرہیں گے ،فوادچوہدری
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزیدکہا کہ غریب طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترس گیاہےآج ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں۔