جنید صفدر کی شادی کی تصاویر وائرل، مریم نواز توجہ کا مرکز بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید صفدر کی شادی کی تصاویر وائرل، مریم نواز توجہ کا مرکز بن گئیں
جنید صفدر کی شادی کی تصاویر وائرل، مریم نواز توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جبکہ 48 سالہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے فیشن کی نئی سمت متعین کرکے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام

دوسری شادی بھی ناکام،گلوکارہ حدیقہ کیانی نےکیاکہا؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کی شادی میں مریم نواز دلہن سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آئیں جس میں زیادہ کمال ان کے لباس کے انتخاب کا تھا۔ سوشل میڈیا پر شادی کی متعدد تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

شنید ہے کہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17دسمبر کو ہوگی۔ مختلف تصاویر میں مریم نواز دولہا دلہن کے ہمراہ خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ 

Image

قبل ازیں جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی شادی کی خبریں رواں برس اگست کے دوران منظرِ عام پر آئیں۔ مریم نواز کی جانب سے ابتدا ہی سے خوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ 

Image

ٹی وی سیریلز کی روایتی ساس کے برعکس مریم نواز شادی کی تقریب میں اپنی بہو کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ تقریبِ ولیمہ لاہور میں منعقد ہوگی۔ 

ویسے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اور بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی آمد کے بعد سے مریم نواز کی ہی شہرت عروج پر نظر آتی ہے۔ مختلف تصاویر میں جنید صفدر اور عائشہ بھی خوبصورت نظر آئے۔ 

Related Posts