تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام
تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام

لاہور: گزشتہ شب پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل کاؤچر ویک کا اختتام ہواجس میں باصلاحیت ڈیزائنرز نے اداکاروں کے ذریعے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے خوبصورت ستاروں اور سریلے گلوکاروں سے بھرپور ہم برائیڈل کاؤچر ویک کا اختتام ہوا۔ ستاروں نے شو کو چار چاند لگادئیے۔

یہ بھ پڑھیں:

دوسری شادی بھی ناکام،گلوکارہ حدیقہ کیانی نےکیاکہا؟

طیارہ حادثہ، معروف نعت خواں جنید جمشید کی وفات کو 5 برس مکمل

مجموعی طور پر 3 روز پر مشتمل ہم برائیڈل کاؤچر ویک میں اداکارہ یمنیٰ زیدی، ماورا حسین، اشنا شاہ اور علیزے شاہ سمیت متعدد فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

اسٹیج کی سطح حد سے زیادہ ملائم ہونے کے باعث اداکارہ اشنا شاہ اسٹیج پر گرتے گرتے بچیں اور اس دوران عزم و حوصلے کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے دوران مختلف اداکاروں نے اسٹیج پر جلوے بکھیرے جن میں سے اشنا شاہ کو بہت پسند کیا گیا جو ڈیزائنر نثار حسین کیلئے واک کرتی نظر آئیں۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اسٹیج پر اپنی خوبصورتی سے چار چاند لگادئیے اور شازیہ منظور کے گیت پر رقص بھی کیا تاہم وہ اسٹیج پر واک کی تکمیل سے قبل گر گئیں۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے اختتام سے قبل اداکار احمد علی بٹ نے بھی ماڈلنگ کی اور شائقین سے داد سمیٹی۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

آصفہ اینڈ نبیل کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے ناظرین و سامعین کو گھڑی بھر کیلئے ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

یمنیٰ زیدی گرے رنگ کے طویل لباس میں نظر آئیں جس پر اسی رنگ میں خوبصورت دستکاری نے ناظرین کی توجہ کھینچ لی اور سب لوگ مسحور ہو کر رہ گئے۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

اداکارہ امر خان نے بھی اپنے رقص اور ریمپ واک کے جلوے بکھیرے۔اسٹیج پر گلابی میکسی کے ساتھ سونے کی جیولری میں ان کی انٹری کو بے حد سراہا گیا۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

خواتین کے علاوہ مرد فنکاروں کی اسٹیج پر انٹری کو بھی سراہا گیا۔ اداکار آغا علی نے بھی ریمپ واک سے ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ 

Celebrities Walk The Ramp At BCW Day 3

عروہ حسین بھی پورے جوش و خروش اور اعتماد کے ساتھ باصلاحیت ڈیزائنر ریما احسن کے فن کو اجاگر کرتی نظر آئیں۔ عروہ کی اسٹیج پر انٹری کو بھی داد سے نوازا گیا۔ 

Related Posts