کوئٹہ: قائد آباد میں معصوم اور بھولی بھائی لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل میں مزید انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ایک متاثرہ خاتون نے ملزمان کیخلاف نئی ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملازمت کے نام پر 2 سال تک جنسی زیادتی کی گئی،انکار پرملزمان نے نازیبا ویڈیو فیس بک پر ڈال دی۔
گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ گروہ کے سرغنہ ہدایت خلجی کیخلاف کوئٹہ میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کر نے میں ملوث گرفتار دو ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل احمد کے خلاف ایک اور لڑکی نے قائد آباد تھانے میں جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد ملزمان کے درج مقدمات کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
ملزمان سےبرآمد موبائل،ویڈیوز اوریو ایس بیز کو فرانزک کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے جبکہ ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والی دولڑکیوں کو افغانستان سے واپس لانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
کوئٹہ میں سیکڑوں لڑکیوں سے جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیوز مل گئیں، ملزم ہدایت خلجی پکڑا گیا
مہک نور، سلک، زارا خان و دیگرکی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
4 خواتین پر سربازار برہنہ کرکے تشدد، شرمناک ویڈیوز وائرل
نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار