فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کا 50واں یومِ شہادت، پاک فضائیہ کی ویڈیو ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کا 50واں یومِ شہادت، پاک فضائیہ کی ویڈیو ریلیز
فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کا 50واں یومِ شہادت، پاک فضائیہ کی ویڈیو ریلیز

اسلام آباد: قوم کے بہادر سپوت فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کا 50واں یومِ شہادت آج منایاجارہا ہے، پاک فضائیہ نے اپنے بہادر جوان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو ریلیز کردی۔

فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر فلائنگ آفیسر نسیم نثار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ شہید فلائنگ آفیسر نے 1971ء کی جنگ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر تمغۂ جرأت حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کی جاری کی گئی ویڈیو میں فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کے جنگی کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی جرأت و بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے بیان کے مطابق ویڈیو کی تخلیق آئی ایس پی آر کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وطن کیلئے جان دینے والے سوار محمد حسین کا 50واں یومِ شہادت 

قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فلائنگ آفیسر نسیم نثار نے دفاعِ وطن کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ انہوں نے 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں 8 کامیاب جنگی مشنز اڑاتے ہوئے تمام مشنز میں بے مثال فرض شناسی کا مظاہرہ کیا جو اپنی مثال آپ ہے۔

آج ہی کے روز 1971 میں فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ کے طیارے کو دشمن کے 3 جنگی جہازوں نے گھیر لیا۔ انہوں نے اپنے جہاز کو جہازوں کے چنگل سے چھڑانے کی بھرپور کوشش کی ، تاہم کامیاب نہ ہوسکے اور جامِ شہادت نوش کر لیا۔ 

 

Related Posts