ہم برائیڈل ویک کی ویڈیو وائرل، علیزے شاہ اسٹیج پر گر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم برائیڈل ویک کی ویڈیو وائرل، علیزے شاہ رقص کرنے سے قبل گر گئیں
ہم برائیڈل ویک کی ویڈیو وائرل، علیزے شاہ رقص کرنے سے قبل گر گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی ہم برائیڈل کاؤچر ویک کی ویڈیو وائرل ہوگئی، علیزے شاہ شازیہ منظور کے گیت پر رقص کرنے  کے بعد اسٹیج پر گر گئیں جنہیں معروف گلوکارہ نے اٹھنے میں مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے دوران ریمپ پر جلوے بکھیرنے اور شازیہ منظور کے گیت پر رقص کے بعد علیزے شاہ اسٹیج پر گر گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس واقعے پر تنقید کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)

ہم برائیڈل ویک کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی، ماورا حسین اور علیزے شاہ سمیت متعدد ستاروں نے اسٹیج پر رقص و سرود کے جلوے بکھیرے۔ 3 روزہ شو مختلف گیتوں، رقص اور ماڈلنگ کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ایمن، منیب بٹ اور امل کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں اداکارہ علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جنہیں معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بچا لیا تاہم ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر چلادئیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کے ساتھ ساتھ شازیہ منظور پر بھی تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں فنکاروں کو اس واقعے کے بعد رات کو نیند نہیں آئی ہوگی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ علیزے شاہ شازیہ منظور کی وجہ سے گری تھیں۔

Related Posts