لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، پنجاب کے دل لاہور کو ہم نے جیتنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا، رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دئیے۔
ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارک باد دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں جاؤں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائے گا کہ سیاست تو پاکستان پیپلزپارٹی کرتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے، جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنا ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے کہ جو پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے،شازیہ مری