اسٹیٹ بینک کا آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم جاری کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ
ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ

کراچی: بینک دولت پاکستان پیر 13 دسمبر 2021 کو ایک نئی اسکیم آسان موبائل اکاؤنٹ جاری کرے گا۔

یہ اسکیم قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے تحت تیار کی گئی ہے جس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اپنے گھر میں بیٹھ کر برانچ لیس بینکاری کے شریک فراہم کنندگان کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور آپریٹ کرسکیں گے اور انہیں برانچز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام سیلولر فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے(وی آر جی) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکے۔

مزید پڑھیں: قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

آسان موبائل اکاؤنٹ کم آمدنی والے طبقات تک، جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، پہنچنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزیہ یہ کہ آسان موبائل اکاؤنٹ خواتین صارفین کو آن بورڈ لانے کے لیے بھی ایک بہترین طریقہ ہوگا۔

Related Posts