رواں ہفتے بلوچستان کیلئے سب سے بڑاپیکج لارہے ہیں،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری
عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری

لاہور: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادرکے عوام کے مسائل گزشتہ حکومتوں نے حل نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے بلوچستان کیلئے سب سے بڑاپیکج لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے، فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کیا جائے،تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

وفاقی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس پرویسے کام نہیں ہورہاجیسے ہوناچاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے مسائل ضرورحل کرے گی جبکہ گوادر میں بجلی، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہیوزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے، رواں ہفتے بلوچستان کیلئے سب سے بڑاپیکج لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،فنڈنگ کے ذرائع ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہیں،خیبر پختونخوا ڈویژن میں ن لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کے سامنے آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی فنڈنگ پر بہت اعتراضات ہوتے رہے ہیں،فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ن لیگ سے کیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

فواد چوہدری نے کہا کہپارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کے سامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے۔

Related Posts