آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہونے دیں گے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب
عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے،جتنی مرضی سازشیں کر لیں،کوئی ثبوت نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور تماشا بند ہوناچاہیے، حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے۔

کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتانا بہت اہم ہے،میڈیا پریس کانفرنس کے اہم پوائنٹس عوام تک ضرور پہنچائیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب پچھلے تین سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں،آپ کو بھی معلوم ہے،2018 کی کنٹینر والی گفتگو بھی سب کو یاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چور ٹولے اورمافیا کی دوہزار اٹھارہ میں حکومت بنی جس کے بعد شہباز شریف پر مختلف کیسز بنا کر جیل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے پر شہباز شریف کے خلاف انکوائریاں لگوائیں،ڈیلی میل جیسی جھوٹی خبریں لگوائی گئی،شہباز شریف حمزہ شریف مریم نواز اور نواز شریف کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بشیر میمن کو بلوا کر کہا گیا مسلم لیگ (ن)والوں پر کیسز بنائیں،بشیر میمن کے اعتراضات کے باوجود جیلوں میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر دستاویزات لہرا لہرا پریس کانفرسنز کرتے تھے،عمران خان نے خود کہا شہباز شریف کو نہیں چھوڑنا۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل جنید صفدر کے مقامی حجام سے بال کٹوانے کی تصاویر وائرل

انہوں نے کہاکہ یہ فاشسٹ مائنڈ کو شکست ہوئی اور سپریم کورٹ سے ضمانتیں ہوئی،ہمارے رہنماعدالتوں سے بے گناہ ثابت ہوئے،نیب نے اپنی درخواست واپس لی۔

Related Posts