ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد، حکومت کا منی بجٹ کل پیش کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد، حکومت کا منی بجٹ کل پیش کرنے کا فیصلہ
ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد، حکومت کا منی بجٹ کل پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے پارلیمنٹ میں کل منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جی ایس ٹی استثناء ختم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دورِ حکومت میں موبائل فونز، سونا چاندی، کمپیوٹرز، ایل پی جی اور جیولری سمیت مختلف مصنوعات کی درآمدات پر 17 فیصد یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر بھی لیوی بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کی گئی تو مہنگائی میں شدید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی کا طریقہ کار وضع

کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کا فیصلہ مسترد کردیا

دوسری جانب وفاقی حکومت ٹیکس استثناء کی چھوٹ ختم کرنے والی ہے جس کیلئے ٹیکس قوانین کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پارلیمان سے منظوری کی صورت میں جی ایس ٹی 17 فیصد ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر 350 ارب کے جی ایس ٹی استثناء کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت جدید موبائل فونز پر بھی سیلز ٹیکس عائد کرنے کی خواہاں ہے جس پر غور جاری ہے۔ برآمدات اور کیپٹل مشینری اشیاء زیرو ریٹڈ سے ختم کرکے سیلز ٹیکس اشیاء میں شامل کی جائیں گی۔ آٹھویں شیڈول کی کم شرحیں بھی ختم کی جائیں گی۔ اسی طرح چھٹے شیڈول کے استثناء میں بھی اصلاحات ہونگی۔

چھٹے شیڈول میں ادویات، انسانی خوراک میں کام آنے والے زندہ جانور، سحت اور تعلیم کی اشیاء اصلاحات سے مستثنیٰ ہوں گی۔ دیگر تمام اشیاء پر معیاری شرحِ ٹیکس نافذ ہوگی جس کا مقصد سالانہ بنیادوں پر جی ڈی پی کا 0 اعشاریہ 7 فیصد حاصل کرنا ہے۔ تعمیراتی سامان کی سپلائی و درآمدات، آلات اور مشینری کو استثنیٰ دیا جائے گا۔

Related Posts