قیمتوں میں اضافے کے باوجود کمپنیوں نے ادویات کی سپلائی بند کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل
ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل

راولپنڈی: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بعض کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند کر دی گئی۔

ادویات کی سپلائی بند ہونے کے باعث راولپنڈی میں عام استعمال کی ادویات بھی نایاب اور خشک سردی کے باعث مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث خشک کھانسی نزلہ زکام بخار جسم درد دماغی امراض گلہ خرابی کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا،پینا ڈول،انونٹی سیرپ، انونٹی ڈراپ،کف کول،ایر ینک سیرپ،ایرینک فورٹ مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔

ادویات کے کاروبار سے وابستہ کیمسٹ مریضوں کی ڈیمانڈ پر پریشانی سے دوچار ہوگئے،کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی میں مسلسل تاخیر کا شکار ہوگئی۔

مزید پڑھیں: جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ پیناڈول ڈینگی سیزن کے بعد نایاب، بلیک میں خرید کر گاہکوں کو مہنگی فروخت نہیں کر سکتے،بچوں کی پمپرز پیک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

Related Posts