کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھا کے بعد تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 43200پوائنٹس سے بڑھ کر43300پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.36فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمیں مزید اضافے کے خدشات اور کورونا کی نئی قسم اومی کرون وائرس سے بچا کے لئے ممکنہ کاروباری پابندیوں کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیارکیا۔
جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں 3دن مندی رہی اس دوران انڈیکس 457.71پوائنٹس لوز کر گیا۔
گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس44138.97پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا۔
تاہم مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس 42972.61پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 162.95پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43232.83پوائنٹس سے بڑھ کر43395.78پوائنٹس ہو گیا۔
مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کی سفارش