ڈونرز نے افغانستان کیلئے280 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Bank says donors approve release of $280m for Afghanistan

نیویارک:افغانستان میں بھوک اور بدحالی کا شکار عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیےعالمی عطیہ دہندگان نے افغانستان کو280 ملین ڈالر کی امداد دینے پر اتفاق کرلیا۔

ورلڈ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کی رقم افغانستان کے لوگوں کو اس نازک وقت میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائیگی۔

فنڈز یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس جائیں گے اور وہ ان فنڈز کو اپنے موجودہ پروگراموں میں مالیاتی خلا کو پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے تاکہ افغان عوام کو صحت اور غذائیت کی خدمات براہ راست فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی امداد

بینک کی انتظامیہ نے اس ماہ کے شروع میں تعمیر نو کی کوششوں کے لیے فنڈز کو دوبارہ بھیجنے کی تجویز پیش کی۔

دوسری جانب مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی امداد کیلئے بین الاقوامی ڈونر اداروں کو اپنے فضائی و زمینی راستے فراہم کر رہے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان سخت سرد موسم اور قحط کے خطرے کے پیشِ نظر تباہی کے دہانے پر ہے۔ پاکستان افغان بحران کو روکنا چاہتا ہے کیونکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔

Related Posts