کوئٹہ میں سیکڑوں لڑکیوں سے جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیوز مل گئیں، ملزم ہدایت خلجی پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hidayat khilji

کوئٹہ: معصوم اور بھولی بھائی لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے سابق کونسلر ہدایت اللہ خلجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

قائد آباد پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور مواد دیتا، پھر انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ملزم لڑکیوں سے زیادتی اور اُن پر بدترین تشدد میں ملوث ہے، دو لڑکیوں کے اغواء کا بھی الزام ہے۔گروہ کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہدایت خلجی کے اڈے سے سیکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرکے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔

ضبط کی گئی ویڈیوز میں 6 ہزارہ، 221 پشتون، 63 بلوچ اور 22 اردو بولنے والے سندھی،پنجابی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

ایس ایچ او قائد آباد پولیس اسٹیشن اعجاز احمدکا کہنا ہے کہ بتایا ہے کہ ”ہمیں ایک مقامی خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اس کی دو بیٹیوں کو ہدایت اللہ نامی ملزم اور اس کا بھائی خلیل بلیک میل کر رہے ہیں۔

ان لڑکیوں کی عمریں 19اور 15سال ہیں۔دونوں لڑکیوں کو ملزمان نے اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھااور ان کی ویڈیوز بنا لی تھیں۔ خاتون نے ہمیں بتایا کہ اب ان ویڈیوز کی وجہ سے ملزمان اس کی بیٹیوں کو بلیک میل کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مہک نور، سلک، زارا خان و دیگرکی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

ہدایت خلجی اس وقت کوئٹہ کے قائد آباد تھانے کوئٹہ میں قید ہےاورملزم کے خلاف قائد آباد تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے اور ان پر تشدد کرنے والے ملزم ہدایت خلجی کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔


 

 

Related Posts