پی ایس ایل 7 کی تیاریاں جاری، شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7 کی تیاریاں جاری، شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
پی ایس ایل 7 کی تیاریاں جاری، شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی تیاریاں جاری ہیں، شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کر لیا گیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی آئندہ برس سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ کی نمائندگی کریں گے جو ٹی 20 کرکٹ کیرئیر میں ان کا آخری سیزن ہوگا۔ شاہد آفریدی نے ٹیم جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ

شعیب اختر کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

اپنے بیان میں بوم بوم آفریدی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میرا آخری ٹی 20 ایونٹ ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیٹ فارم سے ہم پی ایس ایل کی ٹرافی جیتیں اور اسی سے میرے کیرئیر کا اختتام بھی ہو۔

قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کیلئے چھکے چوکے لگاتے نظر آئے۔ موجودہ سیزن میں ملتان سلطانز کے جیمز ونس کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ افتخار احمد اور اعظم خان کا تبادلہ ہوگیا۔

اعظم خان اور افتخار احمد کیلئے فرنچائز میں تبادلہ گزشتہ روز ہوا۔ افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ اعظم خان اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلنے کیلئے تیار ہوگئے۔ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ 12دسمبر کو لاہور میں جبکہ سیزن کا آغاز 27جنوری سے کراچی میں کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان کی پارٹنر شپ بہت اہم ہے۔ اپنے کیرئیر میں بابر اعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا۔ 

شاہد آفریدی کا گزشتہ ماہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فخر زمان کو عزت عطا فرمائے۔ آگے کے بال پر آسٹریلین بیٹر زیادہ اچھا نہیں کھیلتے۔ 

Related Posts