وطن کیلئے جان دینے والے سوار محمد حسین کا 50واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وطن کیلئے جان دینے والے سوار محمد حسین کا 50واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
وطن کیلئے جان دینے والے سوار محمد حسین کا 50واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی: وطن پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا آج 50واں یومِ شہادت ہے جبکہ پاک آرمی میں ڈرائیور کی حیثیت سے شامل ہونے والے سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور اس کے دانت کھٹے کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی سوار محمد حسین نے 18 جون 1949 میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔ عظیم سپاہی نے بھارت کے خلاف جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین

وطن پر جان نچھاور کرنے والے میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

جذبۂ شہادت سے معمور سوار محمد حسین کی عمر پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے وقت صرف 17 سال تھی، جبکہ ضلع راولپنڈی کے گاؤں ڈھوک پیر بخش میں شہید سوار محمد حسین کے نام پر ان کے گاؤں کو ڈھوک نشانِ حیدر اور ڈھوک محمد حسین کہا جانے لگا۔

آج سے 50 سال قبل 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین نے سیالکوٹ سیکٹر میں نہ صرف اسلحہ پہنچانے کا کام کیا بلکہ دشمن کی توپوں اور ٹینکس کی نشاندہی بھی کرتے رہے، انہوں نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ 

جنگِ 1971 کے دوران سیالکوٹ کے ظفر وال اور شکر گڑھ محاذوں پر دشمن نے 5 روز تک گولہ باری جاری رکھی اور پاک فوج کو پسپا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس دوران سوار محمد حسین نے جانفشانی سے بھارت کے کم از کم 16 ٹینکس تباہ کروائے۔

پاک بھارت جنگ کے دوران دسمبر1971ء میں آج ہی کے روز سوار محمد حسین نے جامِ شہادت نوش کیا۔ جنگ کے دوران بھارتی مشین گن نے ان کے سینے پر فائرنگ کی جس کے باعث سوار محمد حسین شہید ہوگئے۔قوم آج بھی اپنے عظیم سپوت کو یاد کررہی ہے۔

شہادت کے بعد سوارمحمد حسین شہید کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ شہادت کے وقت سوار محمد حسین کی عمر صرف 22 سال تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کی پروا نہ کرتے ہوئے وطن کی حفاظت پر جان قربان کردی۔

Related Posts