چِھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانیت کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں،ڈی جی رینجرز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG Rangers Sindh visits Chhipa Welfare Trust

کراچی:ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ چھیپا کی انسانیت کی خدمت،انفارمیشن کنٹرول روم کا قیام اورریسکیو ٹریننگ قابلِ تحسین ہیں۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے چِھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔چِھیپاویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای اومحمد رمضان چھیپا اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کوٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ چِھیپا ویلفیئرٹرسٹ کی انسانیت کے لیے شعبہ ہائے زندگی میں خدمات بالخصوص انفارمیشن کنٹرول روم کا قیام اورریسکیو ٹریننگ قابلِ تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں قیام امن کے بعد صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے،ڈی جی رینجرزسندھ

ڈی جی رینجرزنے ادارے کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ،اسٹاف کو سراہا اور فرا ئض کی بجا آوری کے دوران شہید ہو نے والے چھیپا رضا کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سربراہ ٹرسٹ محمد رمضان چھیپا نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان رینجرز (سندھ) کی خدمات کو سراہا اورڈی جی رینجرز (سندھ) کو بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts