نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت کل نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت کل نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت کل نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

کراچی:نواسہ رسولؐ،حضرت امام حسن ؓ کا یوم شہادت (آج)28اکتوبر پیر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گااس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی ۔

حضرت امام حسن ؓ کےیوم شہادت کے موقع پرملک بھر کی امام بارگاہوں میںمجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ علم وذوالجناح اور تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

ملک بھر کی مساجد میںمنعقدہ تقریبات اور اجتماعات میں علماء کرام وخطیب حضرات نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؓ کی سیرت مبارکہ اور فلسفہ شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

حضرت امام حسن ؓ ،حضرت علی المرتضیٰؓ کے بڑے فرزند اور سیّد الشہداء حضرت امام حسینؓ کے بھائی تھے آپ ؓ کا نام نامی حسنؓ،لقب مجتبیٰ ؓ اور کنیت ابو محمد تھی۔حضور نبی کریم ؐ کی ایک مشہور حدیث کے مطابق حسنؓ اور حسین ؓجنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔

حضرت امام حسنؓ 15رمضان المبارک3ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔حضرت امام حسن ؓ28صفر المظفر50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ ؓ کی عمر مبارک46برس تھی آپ ؓ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا ۔

Related Posts