کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں کا نیا بلدیاتی نظام ایک بہترنظام ہے،ہم چاہیں گے کہ آنے والے دنوں میں بھی وفاق اورصوبے میں ہماری حکومت بنے،کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی کی کوششیں قوم کے سامنے ہیں،عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے،ہم محنت اورپوری تیاری سے عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں،تاکہ حکومت کومجبورکرکے عوامی مشکلات میں کمی لائی جائے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ضمنی انتخاب ہوں یاپارلیمانی سطح تک کی سیاست ہم اپنا کردارادا کررہے ہیں،میں کراچی میں پیداہوا،چاہتے ہیں کہ کراچی کے لئے بہت کچھ کریں،ہم چاہیں گے کہ آنے والے دنوں میں بھی وفاق اورصوبے میں ہماری حکومت بنے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو تکلیف میں ریلیف دیں،ہم سندھ کے لیے اپنا حق مانگتے ہیں،وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمیں پوراشیئردیا جائے تاکہ ہم کراچی کواس کاحق دے سکیں،اس وقت وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسی چل رہی ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس پالیسی پر مزاحمت کرتے ہیں، ہمارے صوبے کا حق مارا جا رہا ہے اور آپ وہاں سے گیس چھین رہے ہیں جہاں سے گیس پیدا ہو رہی ہے۔
وفاقی حکومت کو فوری طور پر اس پالیسی کو واپس لینا ہوگا جبکہ جو وزیر اس معاملے پر بیانات دے رہے ہیں ان سے فوری استعفی لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں جونیا بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے وہ ایک بہترنظام ہے۔
ہم واحد صوبائی حکومت ہیں جنہوں نے بلدیاتی اداروں کومدت مکمل کرنے دی ہے،ہمارابلدیاتی نظام بہترہے،ہم پراپرٹی ٹیکس سمیت اہم اختیارات بلدیاتی اداروں کودے رہیہیں،کراچی سے صرف ایک ارب پراپرٹی ٹیکس جمع ہوتا ہے۔
بلدیاتی اداروں کویہ نظام دے رہے ہیں،اب محکمہ تعلیم محکمہ صحت سالڈ ویسٹ سمیت دیگرادارے بلدیاتی اداروں کے ماتحت ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔
کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ امید ہے کہ کراچی کے عوام مستقبل میں بھی ہمیں اپنا اعتماد دیں گے جب تک ملک آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں پرچلے گا عوام مشکلات کاشکارہونگے۔
تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے،10دسمبر کوپیپلزپارٹی کارکنان مہنگائی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کریں گے،17دسمبر کوبھی ملک گیرمظاہرے ہونگے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مرتضیٰ وہاب