ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے، عسکری قیادت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے، عسکری قیادت
ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے، عسکری قیادت

راولپنڈی: سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے واقعے کی عسکری قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی، عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہآرمی چیف نے کسی بھی خطرے سے بچاؤ کے لیے مسلح افواج کو ہر وقت چوکس رہنے کا حکم دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوج میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز اجلاس کے دوران افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کہا کہ ہمسایہ ملک کی مسلسل حمایت اور بروقت عالمی انسانی امداد نہ صرف دوست ملک کے امن اور خوشحالی بلکہ خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

کور کمانڈر کانفرنس کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے سیالکوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts