لاہور:شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں اسٹیج اداکاراؤں مہک نور ،زارا خان اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آنے کے باوجود ویڈیوز سوشل میڈیا سے ختم نہ کی جاسکیں، ملزم نے ویڈیوز سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔
داتا کی نگری لاہور کے بھٹہ چوک پر واقع شالیمار تھیٹر کی 3 ممتاز اداکارائیں زارا خان، مہک نور اور ریشم چوہدری عرف سلک کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔ تینوں اداکارائیں ڈریسنگ روم میں لگے کیمروں کے ذریعے کپڑے بدلتے ہوئے فلمائی گئیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسٹیج کی تینوں اداکاراؤں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی۔ متاثرین نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا اور ان لوگوں کے نام بھی بتائے جن پر انہیں شک تھا۔
ویڈیو بنانے والا شخص متاثرہ اداکاراؤں کا ساتھی اسٹیج فنکار نکلا۔ کاشف چن نامی ملزم گزشتہ 4سال سے نجی تھیٹر کیلئے کام کر رہا تھا جسے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کاشف چن نے مختلف انکشافات کیے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار