پی ٹی آئی کی ابتدا سے عوام کا سوچا، ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارٹی شروع کی تو عوام کا سوچا، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔وزیراعظم
پارٹی شروع کی تو عوام کا سوچا، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔وزیراعظم

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے تحریکِ انصاف کی ابتدا سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کا سوچا، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہمارا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت مائیکرو فنانس ہیلتھ انشورنس پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تو عوام کی فلاح کا سوچا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ

نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح، وزیر اعظم کا پشاور کا ایک روزہ دورہ 

مائیکرو فنانس ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا منشور ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت ملی تو تنقید کی زد پر رہے کہ صوبے کو کیسے چلائیں گے؟

 تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے غربت کم کرنے پر توجہ دی۔ کے پی کے میں ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی گئیں۔ ہم سے پوچھا گیا کہ کدھر ہے نیا خیبر پختونخوا؟

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں کے پی کے میں اصلاحات لا کر کام کیا۔ ہمارا منشور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے اور اس سے مراد ریاستِ مدینہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کارڈ غریب اور سفید پوش دونوں کیلئے ہے۔ میں نے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ انشورنس کی وجہ سے پنجاب کو بھی انہی اقدامات کا کہا۔ پنجاب میں یکم جنوری سے ہیلتھ کارڈز کی تقسیم شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سارے پنجاب کو 3 ماہ میں ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ اللہ تعالیٰ غریبوں کی دعائیں زیادہ سنتا ہے۔ ہیلتھ انشورنس کیلئے پیسہ صوبے دے رہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس والے کسی بھی ہسپتال سے 10لاکھ تک اپنا علاج کروا سکیں گے۔ 

 

Related Posts