پولیس، عدلیہ پر کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس، عدلیہ پر کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔فواد چوہدری
پولیس، عدلیہ پر کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس اور عدلیہ پر کرپشن کا تاثر سب سے زیادہ ہونا چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے جو چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے بدعنوان اداروں کی فہرست جاری، پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح، وزیر اعظم پشاور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1468429061756231680

 وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ اور پولیس پر کرپشن کا تاثر سب سے زیادہ ہونا چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے لمحۂ فکریہ ہونا چاہئے، خصوصاً جب عدلیہ اور پولیس کی تنخواہیں اس خطے میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے بدعنوان اور کرپٹ ترین اداروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ لوٹ مار دیگر اداروں میں بھی ہوئی، پولیس اور عدلیہ کا کوئی ثانی نہیں۔

 دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرمِ عمل عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بدعنوان ترین اداروں کی فہرست شائع کردی جس میں پولیس سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر عدلیہ جبکہ تیسرے پر ٹینڈر اور ٹھیکے داری (کنٹریکٹنگ) کا شعبہ ہے۔

Related Posts