راولپنڈی:اڈیالہ روڈ منور کالونی کا رہائشی ہونہار با ہمت اور باعزم نوجوان بلال قیوم نے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے لذیز مزیدار سوپ فروخت کرنا شروع کر دیا۔
بلال قیوم نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تین بہن بھائی ہیں،بڑی بہن شادی شدہ ہے جبکہ بڑا بھائی باورچی کا کام کرتا ہے اور میرے والد صاحب پی اے ایف میں باورچی ہیں۔
بلال قیوم کے مطابق ہماری چھوٹی سی فیملی ہے،میں بزنس ایڈمنسٹریشن کررہا ہوں،تھرڈ ایئر کا طالب علم ہوں، مہنگائی کی وجہ سے گھر کے اخراجات بڑی مشکل سے پورے ہورہے تھے۔
ایسے حالات میں تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوچکا تھا، میں نے سوچا کہ پارٹ ٹائم میں کوئی کام شروع کر لوں تاکہ میرے تعلیمی اخراجات پورے ہو سکیں تو میرے دوست عمران جس کا اپنا شوارما اور پراٹھے کا فوڈ کارٹ ہے اس سے میں نے مشورہ کیا تو اس نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ سوپ کا کام شروع کردو۔
بلاول قیوم کا کہنا تھا کہ میں بہترین کوکنگ کرتا ہوں،پھر میں نے سوپ بنانے کے لیے سامان خریدا اور ایک چھوٹا سا فوڈکارٹ تیار کرایا، میں تقریباً ایک ماہ سے سوپ فروخت کررہا ہوں۔
بلاول قیوم نے کہا کہ کام بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا بس محنت کریں، اللہ تعالی برکت دیتا ہے،میں اب پراپرٹی کا کام بھی سیکھ رہا ہوں میں والدین کا ہاتھ بٹانا چاہتا ہوں،نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کہ رزق حلال میں بڑی برکت ہے اور کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں کراچی کی روایتی سوغات، مزیدار ذائقے سے بھرپور چکن کارن سوپ