نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

نیو کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں واقع دھاگہ فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 12 سی میں دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرانی سبزی منڈی کے قریب مختلف دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 12سی میں واقع دھاگہ فیکٹری میں ایمرجنسی ایگزٹ کی سہولت بھی نہیں تھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق دیواریں توڑ کر آگ بجھائی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے  پرانی سبزی منڈی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث مختلف دکانوں کا سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔

آج سے 4 روز قبل دن کے وقت پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پلاٹ پر لگنے والی آگ مبینہ طور پر دکانوں تک جا پہنچی۔ کپڑوں، اسکول بیگ، جنرل اسٹور اور بیگ کی دکان میں آگ لگ گئی۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔ آگ لگنے سے تمام دکانوں میں رکھا ہوا سازوسامان جل گیا۔

Related Posts