دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے،پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہے، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے،پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہے، آصف زرداری
دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے،پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سازش کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہو اہے، ہم پاکستان کے لئے لڑیں گے اور اسے بچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت سے کہا تھا ہم پنجاب میں الیکشن لڑ سکتے ہیں، میں نے ضمنی انتخاب میں 50ہزار ووٹ ملنے کا اندازہ لگایا ہوا تھا لیکن ہم ووٹرز کو باہر نکال کر ٹرن آؤٹ نہیں بڑھا سکے۔

کارکنان ایک جگہ بیٹھ جائیں اس کے بعد میرے اوپر چھوڑ دیں میں سب کو سنبھال لوں گا،میاں صاحب نے ذات، برادریوں اور دیگر بنیادوں پر پنجاب میں حلقے بنائے لیکن ہم انہیں تبدیل کریں گے، ہم ان کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے،ہر محلے میں لڑیں گے۔ کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں۔ یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اسے کیا مسئلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی نمایاں کارکردگی پر پارٹی رہنماؤں او رکارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پارٹی کے ورکروں، پیپلز پارٹی کی ہمت کی وجہ سے مشکل وقت گزارا ہے، جیلیں کاٹی ہیں، پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پر بھٹو صاحب لوگوں کے دلوں میں نہ بستے ہوں۔

بی بی کی توبات ہی کچھ او رہے دنیا اب بھی ان کو یاد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا تھاکہ پنجاب میں الیکشن لڑنا پیپلز پارٹی کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے صرف ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا یوم پاکستان کے موقع پر مارچ کی کال دینا غیر اخلاقی اقدام ہے، شیخ رشید

ضمنی انتخابات میں رہنماؤں او رکارکنوں نے زبردست نتیجہ دیا،میرا اندازہ تھا کہ ہم پچاس ہزار ووٹ لیں گے اگر ہم ووٹر کا ٹرن آؤٹ بڑھا نے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ووٹ لے سکتے تھے۔لیکن ابھی نچلی سطح پر پارٹی مکمل نہیں ہے۔

Related Posts