کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا، پرامن احتجاج، حکومت کے خلاف تنقید کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ ایم کیو ایم ماضی کی روایتوں کو دہراتے ہوئے نفرت انگیز اور تعصب پر مبنی باتیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایم کیو ایم والے اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔وسیم اختر کی جانب سے آج جس طرح کی زبان استعمال کی گئی اور جس طرح وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کے لوگوں کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے وہ نامناسب ہیں۔
ویڈیو بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سعید غنی نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوسکیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جس طرح کی زبان آج استعمال کی جارہی ہے اس سے الطاف حسین کی سیاسی سوچ کی بدبو آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر اردو بولنے والوں کو ڈرایا جارہا ہے تاکہ وہ ان کو دوبارہ اپنی سیاسی چھتری تلے لے آسکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم آج دوبارہ اسی راستہ پر چل پڑی ہے کہ وہ کسی طرح صوبوں میں رہنے والوں کے خلاف نفرتیں پیدا کرے۔
ایم کیو ایم ایک بار پھر اس صوبے اور شہر کراچی میں جھگڑے، فسادات اور غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوسکیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلدیاتی نظام کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں کہ ایسا نظام ہو جس کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے ملک توڑا، ہم پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں، وسیم اختر