اسٹاک مارکیٹ میں 47.94 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 47.94 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 47.94 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 43500پوائنٹس کی حد کو چھونے کے بعد 43200پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تاہم 55.73 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

مقامی بروکریج ہاؤسز او ر سرمایہ کاروں کی جانب سے سے ٹیلی کام،فوڈز،پیٹرولیم،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،43400اور43500پوائنٹس کی تین حد یں عبور کر گیا تھا۔

تاہم کم قیمت حصص کی فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 42973پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد محدود پیمانے پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 47.94پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43232.83پوائنٹس سے بڑھ کر43280.77پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس16718.24پوائنٹس سے بڑھ کر 29620.88پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب 25کروڑ37لاکھ 48ہزار69روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب14ارب20کروڑ84لاکھ36ہزار320روپے سے بڑھ کر74کھر ب18ارب46کروڑ21لاکھ84ہزار389روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ69لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ77لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، معاشی اشارئیے زوال کی جانب گامزن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر314کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،175میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts