وزیر اعظم کے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ترانہ ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ترانہ ریلیز
وزیر اعظم کے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ترانہ ریلیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ جوانان عثمان ڈار نے  کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے گلی محلوں میں حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے والے ٹیلنٹ اور گمنام سپر ہیرز کے لیے ترانہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ برسلز کے 3روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ

لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ، پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

ٹوئٹر پیغام میں عثمان ڈار نے وزیر اعظم کے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام اور نوجوانوں کیلئے تیار کیے گئے خصوصی ترانے کی ویڈیو ریلیز کی جس میں گلی محلوں میں کرکٹ، فٹبال اور ٹینس کھیلنے والے بچوں کو دکھایا گیا ہے۔ 

معاونِ خصوصی عثمان ڈار کی جاری کردہ ویڈیو میں پاکستان میں لیبر قوانین کے نفاذ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کو گھر چلانے کیلئے سخت محنت مزدوری سے گزرنا پڑتا ہے۔

کم وبیش 2 منٹ 20 سیکنڈ پر محیط ویڈیو میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے اور گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس کا مقصد کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا فروغ ہے۔ 

 

Related Posts