اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کھیل کے شعبے میں ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آج شروع کریں گے جس میں 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تربیت حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ملک کی سب سے بڑی ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کا آغاز کریں گے جس کے تحت فٹ بال، بیڈ منٹن، باکسنگ، اسکواش، جوڈو، ٹینس اور والی بال کی اکیڈمیز تعمیر کی جائیں گی۔ ملک کے 1 لاکھ نوجوانوں کو کھیل سکھایا جائے گا۔
این اے 133 میں ن لیگ کی جیت، ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔فواد چوہدری
قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین
وزیراعظم کا سری لنکن شہری کو بچانے والے عدنان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس گالا ہوگا۔ حکوتم کھلاڑیوں کی اعانت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔پروگرام کا آغاز وزیر اعظم کریں گے۔
معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کے نوجوانوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ملک کے تمام دیگر صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرح ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بنیں۔ سندھ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو محروم نہیں کرسکتی۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کیا جائے گا، اسپورٹس اکیڈمیز قائم کرکے سپر لیگز منعقد کی جائیں گی۔ برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن چکے ہیں جو سوکر سٹی بنائیں گے۔
مائیکل اوون پاکستان میں سوکر سٹی کے اندر نوجوانوں کو فٹبال کی تربیت دیں گے۔ وزیر اعظم اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کا عندیہ دے چکے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لایا جائے گا۔