باب الاسلام کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے سندھی کلچر ڈے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باب الاسلام کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے سندھی کلچر ڈے آج منایا جارہا ہے
باب الاسلام کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے سندھی کلچر ڈے آج منایا جارہا ہے

کراچی: ملک میں باب الاسلام کہلانے والے صوبہ سندھ کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے سندھی کلچر ڈے آج منایاجارہا ہے۔ سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

سالانہ بنیادوں پر دسمبر کی پہلی اتوار کو سندھی کلچر ڈے منایا جاتا ہے جو سندھ کے عوام کیلئے عید سے کم نہیں۔ آج بھی سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے ہوئے ہزاروں افراد نے اپنے صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ٹھان لی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

وطن پر جان نچھاور کرنے والے میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت

برصغیر پاک و ہند کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں اسلام سب سے پہلے آیا۔ سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ بھی سندھی زبان میں کیا گیا۔ سندھ کی دھرتی محبت اور امن کی سرزمین ہے۔ حیدر آباد میں بھی اسکول کے بچوں نے سندھی کلچر ڈے منایا۔

اسکول کے طلبہ و طالبات نے سندھی ثقافت کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے کے موقعے پر بچے، بڑے اور نوجوان روایتی جوش و خروش کے ساتھ تقریبات میں شریک ہوئے۔

نوجوانوں نے سندھی کلچر کی خوبصورت نشانی اجرک اور ٹوپی پہن کر سڑکوں پر گشت شروع کردیا۔ صوبے بھر میں روایتی مچھ کچہریوں کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔ مقامی فنکار سندھی زبان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

سڑکوں پر موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔ واضح رہے کہ آج سے 12سال قبل سابق صدر آصف زرداری نے دورۂ افغانستان کے موقعے پر سندھ کی روایتی ٹوپی پہنی جس کا ایک ٹی وی پروگرام میں مذاق اڑایا گیا۔

سندھ کے باسیوں میں پھیلی ہوئی بے چینی مدنظر رکھتے ہوئے سندھی نیوز چینل کے ایک صحافی نے 6 دسمبر 2009 کو سندھ کا یومِ ثقافت منانے کا اعلان کیا اور یوں 2009 سے یہ دن منانے کا آغاز ہوا۔ 

آج سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کے دوران سندھی ثقافتی ٹیبلوز اور گیتوں پر والہانہ رقص کرکے سندھ کی دھرتی سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یومِ ثقافت منانے کا مقصد سندھی کی ثقافت اجاگر کرنا ہے۔

Related Posts